سلامتی کونسل میں ایران پر دوبارہ پابندیوں کے نفاذ کا امریکی مطالبہ مسترد ہونا ہماری سیاسی اور سفارتی فتح ہے، ایرانی صدر

تہران۔ 23 ستمبر (اے پی پی) ایرانی صدر حسن روحانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر دوبارہ پابندیوں کے نفاذ کا امریکی مطالبہ مسترد ہونے کو ایران کی فتح قرار دی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے بدھ کو ہفتہ وار کابینہ اجلاس میں بتایا کہ اقوام متحدہ میں ایران پر دوبارہ پابندیوں عائد کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد ہونے سے …

تہران۔ 23 ستمبر (اے پی پی) ایرانی صدر حسن روحانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر دوبارہ پابندیوں کے نفاذ کا امریکی مطالبہ مسترد ہونے کو ایران کی فتح قرار دی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے بدھ کو ہفتہ وار کابینہ اجلاس میں بتایا کہ اقوام متحدہ میں ایران پر دوبارہ پابندیوں عائد کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد ہونے سے ایران کی سیاسی، قانونی اور سفارتی سطح پر فتح ہوئی ہے اور یہ کامیابی صرف ایرانی عوام کی حمایت اور مزاحمت کی وجہ سے حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی عظمت اور اہمیت بالکل اسی طرح ختم ہوگئی ہے جس طرح عالمی تسلط کا خاتمہ ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریش نے گزشتہ روز سلامتی کونسل کو بھیجے گئے خط میں کہا کہ موجودہ بے یقینی کے تناظر میں ان کا ادارہ امریکی اعلامیہ کی بنیاد پر ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے لیے کوئی کارروائی نہیں کرے گا۔ سلامتی کونسل کے کئی ارکان کا موقف ہے کہ امریکی اقدام کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے کیونکہ امریکہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 میں ہونے والے جوہری معاہدے سے نکل چکا ہے۔