سلطان آف جوہر کپ ، پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے کینیڈا کو 2-6 سے شکست دیدی

سلطان آف جوہر کپ 2026 میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے اپنے دوسرے میچ میں فتح کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے کینیڈا کو 2-6 کے واضح فرق سے شکست دے دی۔ میچ کی شروعات سے ہی پاکستانی کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ پاکستان کی جانب سے پہلا گول 9ویں منٹ میں حمزہ فیاض نے اسکور کیا، جس کے بعد 14ویں منٹ میں حمزہ علی نے دوسرا گول داغ کر …

لاہور۔18اکتوبر (اے پی پی):سلطان آف جوہر کپ 2026 میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے اپنے دوسرے میچ میں فتح کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے کینیڈا کو 2-6 کے واضح فرق سے شکست دے دی۔ میچ کی شروعات سے ہی پاکستانی کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ پاکستان کی جانب سے پہلا گول 9ویں منٹ میں حمزہ فیاض نے اسکور کیا، جس کے بعد 14ویں منٹ میں حمزہ علی نے دوسرا گول داغ کر ٹیم کی برتری مضبوط کر دی۔ 25ویں منٹ میں رانا عبداللہ سمیع نے تیسرا گول کیا۔

کینیڈا کی جانب سے بھلر گرنور نے 30ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کیا۔ اس کے بعد پاکستان کے رانا ولید نے 38ویں منٹ میں چوتھا گول کر کے ٹیم کی پوزیشن کو مزید مستحکم بنایا۔ 45ویں منٹ میں کینیڈا کے یوگیشوارن ابھیرام نے دوسرا گول داغ کر اسکور 2-4 کر دیا۔ میچ کے آخری کوارٹر میں پاکستان نے مزید دو بہترین گول کیے؛ 51ویں منٹ میں آسام حیدر اور 54ویں منٹ میں عدیل نے گول اسکور کر کے پاکستان کی 2-6 سے شاندار فتح یقینی بنا دی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے شاندار فتح پر جونیئر ٹیم اور تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی ہے اور آئندہ میچوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔