اسلام آباد ۔29اپریل (اے پی پی): سلطان العارفین سائیں ٹکا سرکار قادری کے 100ویں عرس کے سلسلے میں کانفرنس کا انعقاد 11 مئی کو راولپنڈی آرٹس کونسل میں ہوگا-سجادہ نشین صاحبزادہ پیر خاورعلی سرکارکے مطابق بسلسلہ 100 ویں عرس مبارک سلطان العارفین حضرت سائیں ٹکا سرکار قادری ہفتہ 11 مئی دن2 سے شام 5 بجے بمقام راولپنڈی آرٹس کونسل میں کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ عظام اور مذہبی رہنماء بڑی تعداد میں شرکت کریں گے-سلطان العارفین حضرت سائیں ٹکا سرکار قادری کے عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز 19 مئی سے دربارکامرہ شریف لہتراڑروڈپرہوگا-پانچ روزہ تقریبات کے دوران نعت خوانی اور سماع کی محفلیں سجائی جائیں گی۔ خصوصی دعا 23 مئی کو کروائی جائے گی۔ \932
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=461196