لاہور۔6فروری (اے پی پی):سلمان آغا پہلی بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2026 میں اپنے سفر کا آغاز ہفتے سے کرے گی،جب وہ اپنا پہلا میچ نیدر لینڈز کے خلاف کولمبو میں کھیلے گی۔یہ مقابلہ سنہالی اسپورٹس کلب میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10:30 بجے شروع ہوگا۔اس میچ کے ساتھ ہی سلمان …
سلمان آغا پہلی بار آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے

مزید خبریں
لاہور۔6فروری (اے پی پی):سلمان آغا پہلی بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2026 میں اپنے سفر کا آغاز ہفتے سے کرے گی،جب وہ اپنا پہلا میچ نیدر لینڈز کے خلاف کولمبو میں کھیلے گی۔یہ مقابلہ سنہالی اسپورٹس کلب میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10:30 بجے شروع ہوگا۔اس میچ کے ساتھ ہی سلمان علی آغا پہلی مرتبہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کرتے نظر آئیں گے۔وہ اب تک پاکستان کی جانب سے43 ٹی ٹوئنٹی میچز میں کپتان کے فرائض انجام دے چکے ہیں،جن میں ٹیم نے27 فتوحات حاصل کی ہیں۔
ان کی قیادت میں ٹیم کی کارکردگی خاصی حوصلہ افزا رہی ہے۔ایشیا کپ 2025 کے بعد پاکستان ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں شاندار تسلسل دکھایا ہے اور 13 میچز میں سے10 میں کامیابی حاصل کی۔حال ہی میں پاکستانی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کر کے اپنے مضبوط ارادوں کا اظہار کیا۔ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم نے کولمبو میں دو بھرپور اور سخت ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیا، جہاں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں بھرپور تیاری کی۔
کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹیم ہر میچ میں بہترین کارکردگی پیش کر کے ٹرافی جیتنے کے لیے پرعزم ہے۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اب تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں51 میچز کھیل چکا ہے، جن میں سے30 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 2009 میں پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی چیمپئن بھی رہ چکی ہے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا فائنل 8 مارچ کو کھیلا جائے گا،جہاں تمام ٹیموں کی نظریں ٹائٹل جیتنے پر مرکوز ہوں گی۔








