سلواکیہ کی ویمن ٹیم بلی جین کنگ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

میڈرڈ۔20نومبر (اے پی پی):سلواکیہ کی ٹیم اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ویمن ٹینس ایسوسی ایشن(ڈبلیو ٹی اے)بلی جین کنگ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی جبکہ انگلینڈ کی ویمن ٹیم سیمی فائنل رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہو گئی ۔ سلواکیہ کی ویمن ٹیم نے بلی جین کنگ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں برطانوی ویمنز ٹیم کو 1-2سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا …

میڈرڈ۔20نومبر (اے پی پی):سلواکیہ کی ٹیم اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ویمن ٹینس ایسوسی ایشن(ڈبلیو ٹی اے)بلی جین کنگ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی جبکہ انگلینڈ کی ویمن ٹیم سیمی فائنل رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہو گئی ۔

سلواکیہ کی ویمن ٹیم نے بلی جین کنگ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں برطانوی ویمنز ٹیم کو 1-2سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ، یوں انگلینڈ کی ٹیم کا ڈبلیو ٹی اے بلی جین کنگ کپ کے فائنل میں پہنچنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔ڈبلیو ٹی اے بلی جین کنگ کپ کے مقابلے سپین کے شہر ملاگاکے مارٹن کارپینا ایرینا میں کھیلے جارہے ہیں جس کے ویمنز سنگلز مقابلے کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں سلواکیہ اور انگلینڈ کی خواتین ٹینس ٹیمیں آمنے سامنے تھیں ۔

سلواکیہ کی ویمنز ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ویمنز ٹیم کو ایک کےمقابلے میں 2 سیٹس سے شکست دی اور فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ ڈبلیو ٹی اے بلی جین کنگ کپ کے فائنل میچ میں سلواکیہ کی ویمنز ٹیم کا مقابلہ اٹلی کی ٹیم سے ہوگا۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔