لیوبلیانا ۔18جولائی (اے پی پی):سلووینیا نے اسرائیل کے دو انتہا پسند وزیروں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی،ان میں وزیر برائے داخلہ امور ایتمار بین گویر اور وزیر خزانہ بذالیل سموٹریچ شامل ہیں جنہیں سلووینیا نے ناپسندیدہ اسرائیلی حکومتی عہدیدار ڈکلیئر کیا ۔ العربیہ کے مطابق اس یورپی ملک نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ دونوں اسرائیلی وزیر لوگوں کو انتہا پسندانہ تشدد پر ابھارتے اور فلسطینیوں …
سلووینیا نے اسرائیل کے دو انتہا پسند وزیروں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی

مزید خبریں
لیوبلیانا ۔18جولائی (اے پی پی):سلووینیا نے اسرائیل کے دو انتہا پسند وزیروں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی،ان میں وزیر برائے داخلہ امور ایتمار بین گویر اور وزیر خزانہ بذالیل سموٹریچ شامل ہیں جنہیں سلووینیا نے ناپسندیدہ اسرائیلی حکومتی عہدیدار ڈکلیئر کیا ۔ العربیہ کے مطابق اس یورپی ملک نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ دونوں اسرائیلی وزیر لوگوں کو انتہا پسندانہ تشدد پر ابھارتے اور فلسطینیوں کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ساتھ ساتھ ان کی نسل کشی میں ملوث ہیں۔
جون میں آسٹریلیا ، کینیڈا ، برطانیہ ، نیوزی لینڈ اور ناروے نے ان دونوں وزیروں پر یہی پابندیاں عائد کی تھیں۔یہ دونوں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو (جنہیں بین الاقوامی فوجداری عدالت جنگی جرائم میں ملوث ہونے کی وجہ سے مطلوب قرار دے چکی ہے )کے انتہائی قریبی اتحادی ہیں۔ دونوں وزیروں بین گویر اور سموٹریچ کو ان کے انتہا پسندانہ بیانات اور اقدامات کی وجہ سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔








