سلووینیا کے سائیکلسٹ جیکب اومرزل نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 12واں مرحلہ جیت لیا۔20 سالہ سلووینیا کے سائیکلسٹ جیکب اومرزل کی ریس میں یہ پہلی سٹیج فتح ہے۔
سلووینیا کے سائیکلسٹ جیکب اومرزل نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 12واں مرحلہ جیت لیا

مزید خبریں
میڈرڈ۔4ستمبر (اے پی پی):سلووینیا کے سائیکلسٹ جیکب اومرزل نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 12واں مرحلہ جیت لیا۔20 سالہ سلووینیا کے سائیکلسٹ جیکب اومرزل کی ریس میں یہ پہلی سٹیج فتح ہے۔
بی بی سی کے مطابق ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 81 واں ایڈیشن جاری ہے جو 21 مراحل پر مشتمل ہے۔ ریس میں 23 ٹیموں کے سائیکلسٹ ایکشن میں ہیں۔ہسپانوی سائیکلسٹ ارکو بیریڈے ریس کے 12ویں مرحلے میں دوسرے جبکہ کولمبیا کے سائیکل سوار سانتیاگو بوئیتراگو بیلجیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 12واں مرحلہ ویرا سے کالار آلٹو تک پہاڑی رستے پر 166.5 کلو میٹر پر محیط تھا جس کو 20 سالہ سلووینیا کے سائیکلسٹ جیکب اومرزل نےعمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریف سائیکل سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
جیکب اومرزل نے 12ویں رائونڈ کا مطلوبہ فاصلہ 4 گھنٹے 29 منٹ اور 53سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سپین کے سائیکل سوار ارکو بیریڈے نے 1 منٹ 56 سیکنڈ کے فرق سے دوسری اور کولمبیا کے سانتیاگو بوئیتراگو نے 2 منٹ 13 سیکنڈ کے فرق سے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
مجموعی درجہ بندی میں سپین کے سائیکلسٹ اینرک ماس نے سرخ جرسی برقرار رکھی ہے ۔اینرک ماس نے سابق قائد 27 سالہ سلوانین سائیکل سوار تڈیج پوگاآر کے ریس سے دستبردار ہونے کے بعد ریڈ جرسی حاصل کی تھی۔ سلوانین سائیکل سوار تڈیج پوگاآر 8ویں مرحلے میں حادثے کا شکار ہو کر ہسپتال منتقل ہوگئے تھے اور انہیں سرجری کی ضرورت ہے۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس میں کل 21 مراحل ہیں جس میں شرکت کرنے والے سائیکل سوار کل3310.6 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس13ستمبر کو سپین میں اختتام پذیر ہوگی۔








