سمندرپار پاکستانیوں کے ملکی خزانہ میں اضافہ کیلئے خدمات لائق تحسین ہیں، ذوالفقار بخاری

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے سمندرپار پاکستانیوں کے ملکی خزانہ میں اضافہ کیلئے ان کی خدمات کو سراہا ہے۔سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹو یٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو گزشتہ حکومت سے ریکارڈ کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسیٹ ملا مگر اب ترقی میں ریکارڈ اضافہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا …

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے سمندرپار پاکستانیوں کے ملکی خزانہ میں اضافہ کیلئے ان کی خدمات کو سراہا ہے۔سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹو یٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو گزشتہ حکومت سے ریکارڈ کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسیٹ ملا مگر اب ترقی میں ریکارڈ اضافہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے باوجود آج 1.6 بلین ڈالر کا سرپلس ہے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصہ میں خسارہ 1.7 بلین ڈالر تھا۔انہوں نے سمندرپار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا جن کی ترسیلات زر کی وجہ سے معیشت مستحکم ہورہی ہے ۔