اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کو مصروف اوقات (پیک آورز) میں سروس کی ممکنہ بندش یا سُستی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس کی وجہ سعودی عرب کے پانیوں میں جدہ کے قریب زیرِ سمندر کیبلز (سبمیرین کیبلز) کو پہنچنے والا نقصان ہے۔پی ٹی سی ایل کے ترجمان کے مطابق اس واقعہ سے سسٹمز کی جزوی بینڈوڈتھ صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔ ترجمان نے …
سمندری کیبلز میں خرابی سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کو مصروف اوقات (پیک آورز) میں سروس کی ممکنہ بندش یا سُستی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس کی وجہ سعودی عرب کے پانیوں میں جدہ کے قریب زیرِ سمندر کیبلز (سبمیرین کیبلز) کو پہنچنے والا نقصان ہے۔پی ٹی سی ایل کے ترجمان کے مطابق اس واقعہ سے سسٹمز کی جزوی بینڈوڈتھ صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہمارے بین الاقوامی شراکت دار ترجیحی بنیادوں پر مسئلہ حل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں جبکہ ہماری مقامی ٹیمیں اثرات کو کم سے کم کرنے کے لیے متبادل بینڈوڈتھ کے انتظام میں مصروف ہیں۔ ہم اس دوران آپ کے صبر اور تعاون کی قدر کرتے ہیں۔








