اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے پہلے دس ماہ کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 16.5 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئی ہیں جو کسی بھی مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کی جانے والی سب سے زیادہ ترسیلات زر ہیں۔ترسیلات زر کی وصولیوں کی موجودہ شرح اگر برقرار رہی تومالی سال کے اختتام تک ترسیلات زر کا حجم …
سمندر پارپاکستانیوں کی جانب سے دس ماہ کے دوران ریکارڈ 16.5 ارب ڈالر کی ترسیلات زر
اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے پہلے دس ماہ کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 16.5 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئی ہیں جو کسی بھی مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کی جانے والی سب سے زیادہ ترسیلات زر ہیں۔ترسیلات زر کی وصولیوں کی موجودہ شرح اگر برقرار رہی تومالی سال کے اختتام تک ترسیلات زر کا حجم 20 ارب ڈالر سے بڑھنے کا امکان ہے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران 19.4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں








