غزہ کے لیے انسانی امداد کو سیاسی پیش رفت سے جوڑنے کو مسترد کرتے ہیں، اقوام متحدہ عہدیدار

غزہ میں اقوامِ متحدہ کی سینئر ہیومینیٹیرین اور ری کنسٹرکشن کوآرڈینیٹر سیگریڈ کاغ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں شہری ایک ایسے جغرافیائی علاقے میں محصور ہیں جو مسلسل سکڑ رہا ہے۔العربیہ کے مطابق سیگریڈ کاغ نے مزید کہا کہ کوئی بھی غزہ میں ٹھوس پیش رفت حاصل کرنے کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔

اقوام متحدہ ۔27جون (اے پی پی):غزہ میں اقوامِ متحدہ کی سینئر ہیومینیٹیرین اور ری کنسٹرکشن کوآرڈینیٹر سیگریڈ کاغ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں شہری ایک ایسے جغرافیائی علاقے میں محصور ہیں جو مسلسل سکڑ رہا ہے۔العربیہ کے مطابق سیگریڈ کاغ نے مزید کہا کہ کوئی بھی غزہ میں ٹھوس پیش رفت حاصل کرنے کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے غزہ کی پٹی کے لیے انسانی امداد کو سیاسی پیش رفت سے جوڑنے کو مسترد کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی نیشنل کمیٹی کے لیے سیاسی اور مالی تعاون کی حمایت اور اسے مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔سیگریڈ کاغ نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی نیشنل کمیٹی قانونی حیثیت اور ساکھ کے لحاظ سے سنگِ بنیاد ہے۔