اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):نومبر2020 کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں 28.4 فیصد اضافہ ہواہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق نومبر 2020 کے دوران ترسیلات زر کی وصولیاں 2.34 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ نومبر 2019 میں اس مد میں 1.82 ارب ڈالر پاکستان بھیجے گئے تھے اور اکتوبر 2020 کے دوران سمندر پار مقیم …
سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں نومبر کے دوران 28.4 فیصد اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

مزید خبریں
اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):نومبر2020 کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں 28.4 فیصد اضافہ ہواہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق نومبر 2020 کے دوران ترسیلات زر کی وصولیاں 2.34 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ نومبر 2019 میں اس مد میں 1.82 ارب ڈالر پاکستان بھیجے گئے تھے اور اکتوبر 2020 کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 2.28 ارب ڈالر پاکستان بھیجے گئے تھے۔ پورٹ کے مطابق گزشتہ چھ ماہ کے دوران ترسیلات زر کی وصولیاں ریکارڈ حد تک 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہی ہیں۔ ایس بی پی کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا نومبر 2020 کے دوران ترسیلات زر کی وصولی میں 26.9 فیصڈ اضافہ سے وصولیوں کاحجم 11.77 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جولائی تا نومبر 2019 کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 9.27 ارب ڈالر پاکستان بھیجے گئےتھے۔








