اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں سمندر پار پاکستانیوں کیلئے کئی مراعات دی گئی ہیں، سمندر پار پاکستانی ترسیلات زر کی صورت میں ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ہفتہ کو پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ ہماری مجموعی برآمدات کے تناسب سے 90 فیصد کا …
سمندر پار پاکستانی ترسیلات زر کی صورت میں ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، سینیٹر اسحاق ڈار

مزید خبریں
اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں سمندر پار پاکستانیوں کیلئے کئی مراعات دی گئی ہیں، سمندر پار پاکستانی ترسیلات زر کی صورت میں ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
ہفتہ کو پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ ہماری مجموعی برآمدات کے تناسب سے 90 فیصد کا زر مبادلہ سمندر پار پاکستانی بھیج رہے ہیں، نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے کئی رعایتیں دی گئی ہیں ،پلاٹ اور جائیدادوں کی خریداری پر دو فیصد ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے،
سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ڈائمنڈ کارڈ بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں، پچاس ہزار ڈالر سالانہ زرمبادلہ، بینکنگ چینل سے بھیجنے والے سمندر پار پاکستانیوں کو ممنوعہ بور کا لائسنس دینے کے ساتھ ساتھ سفارت خانوں میں خصوصی رسائی کی سہولیات اور ملک آمد پر ہوائی اڈوں پرسہولیات فراہم کی جائیں گی۔








