ملتان۔ 20 نومبر (اے پی پی):ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ملتان کے سینئر منیجر آپریشن فہیم لودھی نے کہاہے کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے مرکزی مقامات اور اندرون شہر کی کلیئرنس پر فوکس کرلیاہے ،
اس سلسلے میں بھاری مشینری کے ذریعے ملبہ جات اور کوڑا کرکٹ کی شہر سے منتقلی کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔ا ن خیالات کااظہارانہوں نے سموگ کے تدارک کے لئے کمپنی کمیونیکشن ونگ کے زیر اہتمام آگاہی ریلی کی قیادت کے موقع پر کیا۔
انہوں نے کہاکہ کمپنی 68 یونین کونسلز سے روزانہ7 سو ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ اکھٹا کررہی ہے۔عملے اور مشینری کی کمی کے باوجود ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔تعمیراتی میٹریل شاہراو¿ں پر ڈالنے والوں کو بھاری جرمانےعائد کئے گئے ہیں۔