لاہور۔12جنوری (اے پی پی):سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) نے مقامی تاجروں کو ایس ایم ایز کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے پری فیزیبلٹی، بزنس پلاننگ اور ٹیکسیشن کی رعایتوں سمیت مختلف کاروباری ترقیاتی خدمات کے بارے آگاہ کیا۔ یہ آگاہی لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ایس ایم ای فنانس اینڈ بینکنگ ایکسپو میں سمیڈا کی جانب سے لگائے گئے سٹال کے ذریعے فراہم …
سمیڈا کے زیر اہتمام لاہور چیمبر کے ممبران کیلئے کاروباری ترقیاتی خدمات بارے آگاہی تقریب کا انعقاد

مزید خبریں
لاہور۔12جنوری (اے پی پی):سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) نے مقامی تاجروں کو ایس ایم ایز کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے پری فیزیبلٹی، بزنس پلاننگ اور ٹیکسیشن کی رعایتوں سمیت مختلف کاروباری ترقیاتی خدمات کے بارے آگاہ کیا۔ یہ آگاہی لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ایس ایم ای فنانس اینڈ بینکنگ ایکسپو میں سمیڈا کی جانب سے لگائے گئے سٹال کے ذریعے فراہم کی گئی۔
اس سلسلے میں سمیڈا کی طرف سے ایس ایم ای ایکسپرٹ صدام قاضی اور ٹیکسیشن ایکسپرٹ عامر طارق نے سمیڈا کے سٹال پر ڈیوٹی دی۔ سمیڈا کی مینجمنٹ نے اس اہم نمائش کے انعقاد پر لاہور چیمبر کے عہدیداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دن بھر جاری رہنے والی اس تقریب نے وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق ایس ایم ایز کی فنانس تک رسائی کو مضبوط بنانے کے لیے بینکنگ کمیونٹی کی کوششوں کے بارے میں بیداری پیدا کی۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ تقریب ایس ایم ای پر مبنی کریڈٹ سکیموں، آسان فنانسنگ ، سرمایہ کاری کے متبادل ذرائع، ڈیجیٹل بینکنگ خدمات، اسلامی مالیاتی مصنوعات اور دیگر مالیاتی سہولیات کے بارے میں جامع معلومات پیش کرنے میں مکمل طور پر کامیاب رہی۔نمائش کے افتتاح کے بعد لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمان سہگل، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سٹیٹ بینک آف پاکستان سید باسط علی، سٹیٹ بینک کے چیف منیجر طارق ریاض، لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ، نائب صدر خرم لودھی اور سارک چیمبر کے نائب صدر میاں انجم نثار نے بھی سمیڈا کے سٹال کا دورہ کیا۔
متوقع کاروباری افراد، سرکاری افسران اور ایس ایم ایزکے نمائندوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی سمیڈا کے سٹال کا دورہ کیا۔سمیڈا کے سٹال پر موجود ماہرین نے مہمانوں کو مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروںخصوصا کاروباری خواتین اور مائیکرو انٹرپرائزز کی مددکے لیے سمیڈاکے اقدامات کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
انہوں نے موجودہ حکومت کے وژن کے تحت فنانس اور ڈیجیٹل خواندگی تک رسائی کے ذریعے زیادہ سے زیادہ ایس ایم ایز کو بینکوں کی مالیاتی سکیموں سے استفادہ کے قابل بنانے سے متعلق سمیڈا کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ نوجوان تاجروں اور عام لوگوں نے سمیڈا کے اقدامات اور خدمات میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔








