ننکانہ صاحب ۔ 31 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ سندھ اور خیبر پختونخوا میں بدترین حکمرانی کا مظاہرہ کرنے والی سیاسی جماعتوں کا عوام آئندہ انتخابات میں کڑا احتساب کریں گے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو ضلع ننکانہ کی تحصیل سانگلہ ہل کے نواحی قصبہ پکھاریوال میں گیس فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب …
سندھ اور خیبر پختونخوا میں بدترین حکمرانی کا مظاہرہ کرنے والی سیاسی جماعتوں کا عوام آئندہ انتخابات میں کڑا احتساب کریں گے، برجیس طاہر

مزید خبریں
ننکانہ صاحب ۔ 31 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ سندھ اور خیبر پختونخوا میں بدترین حکمرانی کا مظاہرہ کرنے والی سیاسی جماعتوں کا عوام آئندہ انتخابات میں کڑا احتساب کریں گے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو ضلع ننکانہ کی تحصیل سانگلہ ہل کے نواحی قصبہ پکھاریوال میں گیس فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سال ہاسال کی بدترین حکمرانی اور کرپشن کے باعث آج صوبہ سندھ کے بڑے شہر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاغزوں میں تو ان شہروں پر اربوں روپے کے وسائل خرچ کئے گئے ہیں لیکن افسوس کہ زمینی حقائق اس کے بالکل برعکس ہیں اور ان وسائل کی کثیر رقم کرپشن کی نظر ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی نااہلی کا یہ عالم ہے کہ ترقیاتی کام تو درکنار، کراچی جیسے شہر میں کوڑا اٹھانے کی بھی ان میں ہمت اور قابلیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروںکو کھنڈر بنانے والوں کی سیاست اختتام کو پہنچنے والی ہے اور مسلم لیگ (ن) صوبہ سندھ کے عوام کو اس کرپٹ ٹولے کے رحم وکرم پر ہر گز نہ چھوڑیں گے۔








