شہید بینظیر آباد۔ 11 فروری (اے پی پی):سندھ حکومت اور محکمۂ کھیل سندھ کے زیرِ اہتمام شہید بینظیر آباد ڈویژن میں ڈویژنل انڈر 25 اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہوا جو پورا ہفتہ جاری رہے گا۔ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر عبدالرحیم راجپوت نے کہاکہ اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح مہمانِ خصوصی کمشنر شہید بینظیر آباد شہمیر بھٹو، اور ڈی سی عبد الصمد نظامانی نے کیا، جبکہ میزبانی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر عبدالرحیم راجپوت کریں …
سندھ حکومت اور محکمۂ کھیل سندھ کے زیرِ اہتمام شہید بینظیر آباد ڈویژن میں ڈویژنل انڈر 25 اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہوگیا

مزید خبریں
شہید بینظیر آباد۔ 11 فروری (اے پی پی):سندھ حکومت اور محکمۂ کھیل سندھ کے زیرِ اہتمام شہید بینظیر آباد ڈویژن میں ڈویژنل انڈر 25 اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہوا جو پورا ہفتہ جاری رہے گا۔ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر عبدالرحیم راجپوت نے کہاکہ اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح مہمانِ خصوصی کمشنر شہید بینظیر آباد شہمیر بھٹو، اور ڈی سی عبد الصمد نظامانی نے کیا، جبکہ میزبانی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر عبدالرحیم راجپوت کریں گے۔ترجمان محکمۂ کھیل سندھ کے مطابق 16 مختلف کھیلوں پر مشتمل یہ فیسٹیول 10 فروری سے 16 فروری تک جاری رہے گا
جس میں نوابشاہ، نوشہرو فیروز اور سانگھڑ سے 700 سے زائد کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کریں گے۔ ڈی ایس او عبدالرحیم راجپوت کے مطابق فیسٹیول میں فٹبال، کرکٹ، بیڈمنٹن، والی بال، کراٹے، رسہ کشی، ہاکی، شطرنج، تھرو بال، تائیکوانڈو، شوٹنگ بال سمیت دیگرکھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محکمۂ کھیل سندھ کی جانب سے فیسٹیول میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو ٹریک سوٹس، کھانا، ٹرانسپورٹ، رہائش اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔فیسٹول کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر ہونگے۔








