سندھ حکومت صوبہ کے عوام کی فلا ح و بہبود اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل

89
عالمی طاقتیں افغانستان میں خوراک کی کمی اور انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کریں،زرتاج گل

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صوبہ کے عوام کی فلا ح و بہبود اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ، بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی پی پی گزشتہ 12سال سے صوبہ میں حکومت کر رہی ہے مگر اس نے کسی مشکل صورتحال یا قدرتی آفت میں عوام کو کبھی ریلیف فراہم نہیں کیا ۔وزیر مملکت نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کراچی کی ترقی کے لئے میگا پر اجیکٹس شروع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی حکومت کراچی کے شہری علاقوں میں سیلاب کی ذمہ دار ہے کیونکہ نالوں کے اطراف تجاوزات سے نکاسی آب میں رکاوٹ ہوئی اور سیلابی پانی شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں پھیلا ایک سوال زرتاج گل نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ملک واپس آکر اپنے خلاف کرپشن کیسز کا سامنا کرنا چاہیے ۔