لاہور ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرصدارت بدھ کے روز فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا بیسواں اجلاس منعقد ہوا جس میںسپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سلوت سعید، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان خان، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شیریں خاور، رجسٹرار منیزہ قیوم،ایم ایس گنگا رام ہسپتال ڈاکٹر احتشام، ارکان پنجاب اسمبلی ومختلف محکمہ جات کے افسران نے …
وزیر صحت پنجاب کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 20 واں سینڈیکیٹ اجلاس مدراینڈ چائلڈ ہسپتال گنگارام کی باقاعدہ تھرڈ پارٹی اویلیویشن کروائی جائے گی،ڈاکٹر یاسمین راشد

مزید خبریں
لاہور ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرصدارت بدھ کے روز فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا بیسواں اجلاس منعقد ہوا جس میںسپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سلوت سعید، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان خان، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شیریں خاور، رجسٹرار منیزہ قیوم،ایم ایس گنگا رام ہسپتال ڈاکٹر احتشام، ارکان پنجاب اسمبلی ومختلف محکمہ جات کے افسران نے بطور سینڈیکیٹ ممبران شرکت کی۔رجسٹرار نے سینڈیکیٹ اجلاس میں ایجنڈا کے مندرجات پیش کیے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے سینڈیکیٹ کے انیسویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردی ۔ انہوںنے اجلاس کے دوران ایسوسی ایٹ پروفیسر آف نیفرالوجی کی ایڈہاک بنیادوں پر بھرتی کی منظوری دی،سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران مختلف ملازمین کی ٹائم سکیل پروموشن کی بھی منظوری دی گئی، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے 12 ملازمین کی ایڈہاک بنیادوں پر دوبارہ بھرتی کی منظوری اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں قانون کے مطابق خالی سیٹوں پر نئی بھرتی کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں گنگارام ہسپتال اور مزنگ ٹیچنگ ہسپتال میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کیلئے مالی سال 2020-21ء کے ایچ ای سی بجٹ کی منظوری بھی دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال گنگارام کے سول ورک کی پیش رفت کی تفصیلات پیش کی گئیں۔اجلاس میں گنگارام ہسپتال میں سال 2020-21ء کیلئے معیاری N-95ماسکس اور سرجیکل ماسکس کی خریداری کیلئے کنٹریکٹ کی بھی منظوری کے علاوہ ٹیکس کنسلٹنٹ کی بھرتی کی منظوری بھی دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران گورنمنٹ مزنگ ٹیچنگ ہسپتال کی سیکورٹی اور صفائی ستھرائی کیلئے سال 2020-21ء کیلئے کنٹریکٹ کی اجازت دی گئی ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے مدراینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیر کے حوالے سے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور چیف انجینئر کو معیار پر سمجھوتا نہ کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال گنگارام کی باقاعدہ تھرڈ پارٹی اویلیویشن کروائی جائے گی،صوبے بھر میں بننے والے سات مدر اینڈ چائلڈ ہسپتالوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں،پنجاب کے شعبہ صحت کی ترقیاتی سکیموں میں معیار اور شفافیت کو سوفیصدیقینی بنایاجا رہا ہے۔








