بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائی ،متعدددہشت گرد جہنم واصل

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائی ،متعدددہشت گرد جہنم واصل

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت ضلع کچھی، بھاگ میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ ناکام بنا کر متعدددہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ سکیورٹی فورسز کاعلاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کےلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، بھاگ کے غیور عوام نے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے۔

ضلع کچھی بھاگ کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسزکے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد سن لیں بلوچستان کے بہادر عوام اور سکیورٹی فورسز متحد ہیں، دہشت گردوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے،بلوچستان میں امن دشمنوں کے خلاف جنگ میں عوام اور سکیورٹی فورسز متحد ہیں، دہشت گردی کے خلاف بلوچستان پولیس اور عوام کی یہ کامیابی پوری قوم کے لئے قابلِ فخر ہے۔