اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے اومنی گروپ کو 901.02 ملین روپے کی سبسڈی دی، اومنی گروپ کی آٹھ شوگر ملز نے یہ سبسڈی 2015 سے 2018 کے دورانیہ میں لی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سال 2015 میں 476.47 ملین روپے اور سال …
سندھ حکومت نے اومنی گروپ کو 901.02 ملین روپے کی سبسڈی دی،ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے اومنی گروپ کو 901.02 ملین روپے کی سبسڈی دی، اومنی گروپ کی آٹھ شوگر ملز نے یہ سبسڈی 2015 سے 2018 کے دورانیہ میں لی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سال 2015 میں 476.47 ملین روپے اور سال 2017 میں 424.56 ملین روپے کی سبسڈی دی گئی ہے اس کا جواب دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 13 مئی کو شوگر انکوائری کمیشن نے وزیراعلی سندھ کو انکوائری کیلئے بلایا لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے اور نہ ہی کوئی جواب دیا۔ کمیشن نے وزیر اعلی سندھ سے 4 ارب سے زائد کی سبسڈی کے بارے میں سوال کرنا تھے، عوام کو لوٹ کر شوگر مل بنائو،عوام کے پیسے سے اسے چلائو پھرمہنگائی کی صورت میں انکو مزید لوٹو۔








