سندھ کے مختلف اضلاع میں 74 ہزار 100 ایکڑ رقبہ پر سرخ مرچ کاشت کی گئی

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) رواں سیزن 2017-18ءکے دوران سندھ میں سرخ مرچ پیدا کرنے والے مختلف اضلاع میں 74 ہزار 100 ایکڑ رقبہ پر فصل کاشت کی گئی ہے جبکہ گذشتہ سیزن میں 88 ہزار 811 ایکڑ رقبہ پر سرخ مرچ کی فصل کاشت کی گئی اور 90 ہزار 699 ٹن پیداوار حاصل ہوتی تھی۔ سندھ کے ضلع عمرکوٹ میں سرخ مرچ کی بڑی منڈی قائم …

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) رواں سیزن 2017-18ءکے دوران سندھ میں سرخ مرچ پیدا کرنے والے مختلف اضلاع میں 74 ہزار 100 ایکڑ رقبہ پر فصل کاشت کی گئی ہے جبکہ گذشتہ سیزن میں 88 ہزار 811 ایکڑ رقبہ پر سرخ مرچ کی فصل کاشت کی گئی اور 90 ہزار 699 ٹن پیداوار حاصل ہوتی تھی۔ سندھ کے ضلع عمرکوٹ میں سرخ مرچ کی بڑی منڈی قائم ہے جبکہ علاقہ میںکاشتکاروں کی اکثریت سرخ مرچ کی کاشتکاری کرتی ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق بینک نے سندھ کے محکمہ زراعت کی شراکت سے صوبہ میں سرخ مرچ کی پیداوار میں اضافہ کیئے مشترکہ پروگرام شروع کر رکھا ہے جس سے 200 کاشتکار منسلک ہیں جنہیں سرخ مرچ کی پیداوار میں اضافہ کے حوالے سے فنی و تکنیکی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply