سکھر۔ 01 دسمبر (اے پی پی):آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی سربراہی میں منعقدہ سندھ گیمز 2025 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں ڈی آئی جی آفس سکھر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سندھ پولیس گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے مرد و خواتین کھلاڑیوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔ ترجمان سکھر پولیس کے مطابق ڈی آئی جی سکھر رینج …
سندھ گیمز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں ڈی آئی جی سکھر آفس میں تقریب

مزید خبریں
سکھر۔ 01 دسمبر (اے پی پی):آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی سربراہی میں منعقدہ سندھ گیمز 2025 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں ڈی آئی جی آفس سکھر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سندھ پولیس گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے مرد و خواتین کھلاڑیوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔ ترجمان سکھر پولیس کے مطابق ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے سندھ پولیس گیمز 2025 میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے انسپکٹر وقار چنا رینج آفس
پولیس کانسٹیبل عبدالغفار سنگھڑ، نثار احمد مزاری، خیر محمد چاچڑ، عبدالرحیم ملک فوکل پرسن ضلع گھوٹکی پولیس کانسٹیبل رب نواز سومرو، فدا حسین چانڈیو ضلع خیرپور اور پولیس کانسٹیبل راجہ عدنان فوکل پرسن ضلع سکھر اور صداقت علی پٹھان فوکل پرسن سکھر رینج اور خواتین کھلاڑیوں پولیس کانسٹیبل آمنہ چاچڑ اور حدیقہ تنویر ضلع گھوٹکی کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے محکمے کی طرف سے ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اظہار و یقین دلایا ۔








