اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے قومی بچت کی مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کردیا ہے۔سی ڈی این ایس کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح 4بیسز پوائنٹس کے اضافے کے بعد 10.64فیصد سے بڑھا کر10.68فیصد کردی گئی ہے، ساروا اسلامک ٹرم اکائونٹس پر منافع کی شرح 4بیسز پوائنٹس کے اضافے کے بعد 9.92فیصد سے بڑھا کر9.96فیصد ، ساروا اسلامک …
سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے قومی بچت کی مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے قومی بچت کی مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کردیا ہے۔سی ڈی این ایس کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح 4بیسز پوائنٹس کے اضافے کے بعد 10.64فیصد سے بڑھا کر10.68فیصد کردی گئی ہے، ساروا اسلامک ٹرم اکائونٹس پر منافع کی شرح 4بیسز پوائنٹس کے اضافے کے بعد 9.92فیصد سے بڑھا کر9.96فیصد ، ساروا اسلامک سیونگ اکائونٹس پر منافع کی شرح 4بیسز پوائنٹس کے بعد 9.92فیصد سے بڑھا کر9.96فیصد ،
ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹس پرمنافع کی شرح 23بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 11.31فیصد سے کم کرکے11.08فیصد، بہبود سیونگ سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح 24بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 12.72فیصد سے کم کرکے12.48فیصد،پنشنرز بینفیٹس اکائونٹس پر منافع کی شرح 24بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 12.72فیصد سے کم کرکے12.48فیصد، شہداء فیملی ویلفیئر اکائونٹ پر منافع کی شرح 24بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 12.72فیصد سے کم کرکے 12.48فیصد،ریگولرانکم سرٹیفیکیٹ پر منافع کی شرح 36بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 10.92فیصد سے کم کرکے 10.56فیصد،
سپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح 10.60فیصد سے کم کرکے 10.20فیصد، سپیشل سیونگ اکائونٹ پر منافع کی شرح 40بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 10.60فیصد سے کم ہوکر10.20فیصد اورسیونگ اکائونٹس پر منافع کی شرح 50بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 9.50فیصد سے کم ہوکر9فیصد ہوگئی ہے۔ نئی شرح کا اطلاق جمعہ 9 جنوری سے کردیا گیا ہے۔








