سنچورین۔26دسمبر (اے پی پی):بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین ٹیسٹ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنا لئے، کے ایل راہول 70 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں، جنوبی افریقی فاسٹ بائولر کگیسو ربادا نے 44 رنز کے عوض 5 اہم وکٹیں حاصل کیں، بارش کے باعث پہلے روز 59 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔ منگل کو سپر سپورٹ پارک سنچورین …
سنچورین ٹیسٹ، بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنا لئے، ربادا کی 5 وکٹیں

مزید خبریں
سنچورین۔26دسمبر (اے پی پی):بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین ٹیسٹ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنا لئے، کے ایل راہول 70 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں، جنوبی افریقی فاسٹ بائولر کگیسو ربادا نے 44 رنز کے عوض 5 اہم وکٹیں حاصل کیں، بارش کے باعث پہلے روز 59 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔ منگل کو سپر سپورٹ پارک سنچورین میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارتی ٹیم نے اننگز کا آغاز مایوس کن انداز میں کیا جب اس کے 3 مستند بلے باز صرف 24 کے مجموعی سکور پر آئوٹ ہوگئے، کپتان روہت شرما 5، اوپنر یشاسوی جیسوال 17 اور شبمن گل 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،
اس موقع پر سٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے شریاس ایر کے ساتھ مل کر سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا تاہم بھارت کی چوتھی وکٹ 92 کے سکور پر گری جب شریاس ایر 31 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آئوٹ ہوگئے، کچھ دیر بعد 107 کے مجموعی سکور پر ویرات کوہلی 38 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے تو نئے آنے والے بیٹر روی چندرن ایشون بھی 121 کے مجموعی سکور پر 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس موقع پر کے ایل راہول نے ایک اینڈ پر وکٹ کو سنبھالے رکھا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی تاہم دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا،
بھارت کے ساتویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی شاردل ٹھاکر نے 24 رنز بنائے جبکہ 191 سکور پر بھارت کی آٹھویں وکٹ گری، جسپریت بمرا صرف ایک رن بنا سکے۔ بھارتی مڈل آرڈر بلے باز کے ایل راہول 70 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ محمد سراج نے ابھی رنز کا کھاتہ نہیں کھولا، اس دوران بارش شروع ہوگئی، مسلسل بارش کی وجہ سے دونوں امپائرز نے پہلے روز کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ اس طرح پہلے روز کھیل کے اختتام پر بھارت نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنا لئے ہیں، جنوبی افریقہ کے فاسٹ بائولر کگیسو ربادا نے 5 وکٹیں حاصل کیں، ناندرے برگر نے 2 اور مارکو جانسن نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔








