اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):اقتصادی تعاون پر سنکیانگ-پاکستان ورکنگ گروپ کا تیسرا اجلاس پیرکو منعقد ہوا۔ پاکستان کی جانب سے سیکرٹری وزارت اقتصادی امور محمد حمیرکریم جبکہ سنکیانگ کی طرف سے سنکیانگ ایغور ریجن کے نائب چیئرمین قیصرقیوم نے اجلاس کی صدارت کی۔ پلیٹ فارم کا دونوں فریقین کو جاری تعاون کا جائزہ لینے اور باہمی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے میں اہم کردار ہے۔ وزارت اقتصادی امورکی جانب …
سنکیانگ پاکستان ورکنگ گروپ کا اقتصادی تعاون پر تیسرا اجلاس، دو طرفہ تجارت بڑھانے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):اقتصادی تعاون پر سنکیانگ-پاکستان ورکنگ گروپ کا تیسرا اجلاس پیرکو منعقد ہوا۔ پاکستان کی جانب سے سیکرٹری وزارت اقتصادی امور محمد حمیرکریم جبکہ سنکیانگ کی طرف سے سنکیانگ ایغور ریجن کے نائب چیئرمین قیصرقیوم نے اجلاس کی صدارت کی۔ پلیٹ فارم کا دونوں فریقین کو جاری تعاون کا جائزہ لینے اور باہمی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے میں اہم کردار ہے۔
وزارت اقتصادی امورکی جانب سے پیرکویہاں جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں فریقین نے دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے اور پائیدارعلاقائی ترقی کو فروغ دینے کے لئے تعمیری اور بامقصد مکالمہ کیا۔ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں بنیادی طور پر بندرگاہوں کے ذریعے تجارت بڑھانے کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا۔

اس کے ساتھ ساتھ زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی اہم گفتگو ہوئی۔ پاکستان اور سنکیانگ کے نمائندوں نے ایسی تفصیلی تجاویز پیش کیں جو مقامی آبادی کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے اور موجودہ تعاون کے شعبوں کو مزید مستحکم کرنے پر مرکوز تھیں۔ شرکاء نے چین پاکستان اقتصادی تعاون کے فریم ورک کے تحت اقتصادی انضمام کو آگے بڑھانے اور عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔








