سنگل کنٹری ایگز بیشن جدہ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

92
TDAP
سنگل کنٹری ایگز بیشن جدہ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ سنگل کنٹری ایگز بیشن جدہ‘‘ میں شرکت کے لئے07 اکتوبر تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3روزہ نمائش سعودی عرب کے شہر جدہ میں 5تا 7فروری جاری رہے گی جس میں دلیہ ، دالیں ، چاول ، فروزن فوڈ ، نمک ، مصالحہ جات ، جوس ، بیوریجز ، پھل ،گوشت ، کچن آئٹم ، ٹیکسٹائل آئٹم ، فارماسیوٹیکل ، سرجیکل اور میڈیکل آلات ، کاسمیٹکس ، زرعی مشینری ،ٹیلی کام ، کمپیوٹر

، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ٹریول اینڈ ٹوورازم سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔