سنگین جرائم میں ملوث 43 ملزمان گرفتار ،مسروقہ گاڑی،اسلحہ،منشیات،شراب و دیگر سامان برآمد

125
پولیس تھانہ ستگھرہ نے 12 کلو چرس برآمد کر لی ،سی سی ڈی نے موٹر سائیکل لفٹر گینگ کا ایک ملزم گرفتار کر لیا، 6 موٹرسائیکلیں برآمد

راولپنڈی ۔ 31 دسمبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث 43 ملزمان گرفتار کر کے مسروقہ گاڑی،اسلحہ،منشیات،شراب و دیگر سامان برآمد کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق صدر بیرونی پولیس موٹر سائیکل سنیچنگ کی اطلاع پر سنیپ چیکنگ کے لئے موجود تھی کہ اسی دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے دوران 03 ڈاکو ؤں کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت فرمان، سلیمان اور کاشف کے نام سے ہوئی، ملزمان سے کچھ دیر قبل شہری سے چھینا گیا موٹر سائیکل برآمد ہوا، ملزمان سے برآمد الٹو کار بھی 4 روز قبل صدر بیرونی کے علاقہ سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی تھی۔

گوجر خان پولیس نے بیٹروں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 18 قمار بازوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں سخی محمود، غلام عباس، خلیل، عمران، ارشد، ضیاء الرحمن، ثقلین، چن زیب، افتخار، اظہر، فیاض، رمضان، ظفر، ضمیر، نزاکت، عنایت، نزاکت حسین اور محمد آزاد شامل ہیں،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 31 ہزار روپے، 16 موبائل فونز برآمد ہوئے، موقع سے 10 بٹیرے بھی قبضہ پولیس میں لیے گئے،آراے بازار پولیس نے تاش پر جواء کھیلنے والے 7 قمار بازوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں آفتاب احمد، فریز، شہباز، مہران، عباس، عدنان اور حفیف شامل ہیں، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 16ہزار 580 روپے،5 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد ہوئے۔

تھانہ سٹی پولیس نے ملزم طلحہ سے05لیٹر شراب، ملزم فرمان سے06لیٹر شراب، ملزم طاہر محمود سے05لیٹر شراب، ملزم مظہر سے04لیٹر شراب، وارث خان پولیس نے ملزم کاشف سے05لیٹرشراب، ملزم عارف سے10لیٹر شراب، آراے بازار پولیس نے ملزم شہاب قیوم سے02بوتل شراب، صدر واہ پولیس نے ملزم شہزاد سے05بوتل شراب، گوجر خان پولیس نے ملزم احمد منیر سے05لیٹر شراب برآمد کرلی۔آراے بازار پولیس نے ملزم کاروائی کرتے ہوئے پتنگیں لے کر جانے والے ملزم آصف کو گرفتار کرلیا، ملزم سے35پتنگیں اور13ڈوریں برآمد ہوئی۔صدر واہ پولیس نے ملزم اعتبار سے01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، گوجر خان پولیس نے ملزم ناصر سے 01 رائفل 12 بور معہ ایمونیشن، ملزم عرفان سے 01 رائفل 222 معہ ایمونیشن، جاتلی پولیس نے ملزم سلیم سے 01 رائفل 12 بور معہ ایمونیشن، مندرہ پولیس نے ملزم احمد نوید سے 560 گرام چرس برآمد کرلی۔