سوئی نادرن گیس پائپ لائن کے منیجنگ ڈائریکٹر امجد لطیف کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

دو فیلڈز نیسپا اور مول میں تکنیکی خرابی کے باعث صارفین کو گیس کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے سوئی نادرن گیس پائپ لائن کے منیجنگ ڈائریکٹر امجد لطیف کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) سوئی نادرن گیس پائپ لائن کے منیجنگ ڈائریکٹر امجد لطیف نے کہا ہے کہ ہمارے 2 فیلڈز نیسپا اور مول میں تکنیکی …

دو فیلڈز نیسپا اور مول میں تکنیکی خرابی کے باعث صارفین کو گیس کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے
سوئی نادرن گیس پائپ لائن کے منیجنگ ڈائریکٹر امجد لطیف کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) سوئی نادرن گیس پائپ لائن کے منیجنگ ڈائریکٹر امجد لطیف نے کہا ہے کہ ہمارے 2 فیلڈز نیسپا اور مول میں تکنیکی خرابی کے باعث صارفین کو گیس کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس تکنیکی خرابی کی وجہ سے 50 ملین کیوبک فٹ گیس کی کمی کا سامنا ہے جسے ایک ہفتے کے اندر پورا کر لیا جائے گا اور گیس آنا شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشکل عارضی ہے جس پر فوری قابو پانے کے لیے کوشاں ہیں۔ امجد لطیف کا کہنا تھا کہ میں خود ذاتی طور پر اس تکنیکی خرابی کے خاتمے کے لیے جاری کام کی نگرانی کر رہا ہوں اور صارفین کو جلد ہی گیس کی بلاتعطل فراہمی شروع ہو جائے گی۔

Leave a Reply