ملتان۔ 29 نومبر (اے پی پی):سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی گیس چوری اور غیر قانونی استعمال کے خلاف کارروائیاں جمعہ کے روز بھی جاری رہیں۔ جس کے نتیجے میں 04 میٹرز منقطع کر دئیے گئے۔یہ کارروائیاں غیر قانونی گیس کے استعمال کو روکنے اور گیس پریشر میں بہتری لانے کےلئے کی جا رہی ہیں۔ملتان کے مختلف علاقوں میں01 گھریلو میٹر کو سائٹ پر موجود نہ ہونے کے باعث ریکور کر کے منقطع کیا گیا۔02 ڈومیسٹک میٹرز کو کمرشل استعمال کرنے پر منقطع کیا گیا۔
01 ڈومیسٹک میٹر کو غیر قانونی طور پر دوسرے گھروں میں ایکسٹینشن دینے کے سبب منقطع کیا گیا۔ مزید برآں صارفین کی شکایات پر 45 گھریلو میٹرز کی چیکنگ بھی کی گئی۔اس موقع پر ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی ملتان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ صارفین کو بلا تعطل اورمعیاری خدمات فراہم کی جاتی رہیں گی۔