سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے گیس چوری اورغیر قانونی استعمال کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے
سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائیاں،60 مقامات کی چیکنگ،پانچ میٹرمنقطع

مزید خبریں
ملتان۔ 18 نومبر (اے پی پی):سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے گیس چوری اورغیر قانونی استعمال کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملتان کے مختلف علاقوں میں 60 مقامات کی چیکنگ کی اور پانچ گیس میٹرمنقطع کر دیے۔
ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران صارفین کی جانب سے اتارکررکھےگئے دومیٹر بھی برآمد کیے گئے جبکہ تین میٹرکمپریسر کے استعمال کے باعث منقطع کیے گئےکارروائیوں کا مقصد گیس چوری کی روک تھام، پریشر میں بہتری اور صارفین کو بلا تعطل فراہمی یقینی بنانا ہے۔جنرل منیجر سوئی گیس ملتان نے صارفین کو ہدایت کی کہ گیس استعمال کرنے سے قبل لیکیج کی جانچ کریں۔
گیس کی بو محسوس ہونے پر فوری طور پر دروازے اور کھڑکیاں کھول دیں اور بجلی یا گیس سے چلنے والے آلات ہرگز آن نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ گیس چوری اورغیر قانونی استعمال کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔







