وزیر دفاع خواجہ آصف شومین سکیورٹی اینڈ ڈیفنس فورم میں شرکت کے لیے برسلز پہنچ گئے، عالمی و علاقائی سلامتی پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے
وزیر دفاع خواجہ آصف شومین سکیورٹی اینڈ ڈیفنس فورم میں شرکت کے لیے برسلز پہنچ گئے، عالمی و علاقائی سلامتی پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے

مزید خبریں
برسلز۔18نومبر (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف یورپی یونین کی خارجہ امور و سلامتی پالیسی کی سربراہ اور نائب صدر کایا کالاس کی خصوصی دعوت پر دو روزہ شومین سکیورٹی اینڈ ڈیفنس فورم میں شرکت کے لیے برسلز پہنچ گئے جہاں وہ علاقائی و عالمی سلامتی کی صورتحال اور اہم دفاعی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی برسلز میں یورپی یونین کے اعلیٰ دفاعی و سلامتی حکام کے ساتھ اہم ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شومین سکیورٹی اینڈ ڈیفنس فورم میں پاکستان کی اعلیٰ سطحی شرکت عالمی امن، سلامتی اور دفاعی تعاون میں پاکستان کے فعال اور ذمہ دارانہ کردار کی عکاس ہےجبکہ اس عالمی دفاعی فورم میں شمولیت ملک کی بڑھتی ہوئی دفاعی صلاحیت، سفارتی اہمیت اور عالمی سطح پر مؤثر کردار کا اعتراف ہے۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان عالمی امن و استحکام، علاقائی سلامتی اور بین الاقوامی دفاعی تعاون کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔








