سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے جنرل منیجر کی ہدایت پر گیس چوری، غیر قانونی استعمال اور تکنیکی خلاف ورزیوں کے خلاف جاری مہم کے تحت کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ حالیہ اور ہفتہ وار کارروائیوں کے مجموعی اعداد و شمار کے مطابق ملتان کے مختلف علاقوں میں اب تک 1730 مقامات کی تلاشی اور چیکنگ …
سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائیاں ، گیس چوری اور غیر قانونی استعمال پر 109 میٹر منقطع

مزید خبریں
ملتان۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے جنرل منیجر کی ہدایت پر گیس چوری، غیر قانونی استعمال اور تکنیکی خلاف ورزیوں کے خلاف جاری مہم کے تحت کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ حالیہ اور ہفتہ وار کارروائیوں کے مجموعی اعداد و شمار کے مطابق ملتان کے مختلف علاقوں میں اب تک 1730 مقامات کی تلاشی اور چیکنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 109 میٹرز منقطع کر دیے گئے۔
کارروائیوں کے دوران سامنے آنے والی خلاف ورزیوں میں غیر قانونی کمپریسر کے استعمال پر 71 میٹرز (سابقہ54 اور حالیہ 17) منقطع کیے گئے، جبکہ 9 مقامات پر غیر قانونی ایکسٹینشنز کو ختم کیا گیا۔ اس کے علاوہ 15 میٹرز الٹا لگانے پر کاٹے گئے، 9 میٹرز تجارتی استعمال، 4 غیر قانونی شفٹنگ، 8 صارف کی اپنی درخواست، 1 سروس سے دور ہونے کی وجہ سے منقطع کیا گیا اور 1 کیس ڈائریکٹ گیس استعمال کا پایا گیا۔
یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کے حکام کے مطابق ان مسلسل اقدامات کا بنیادی مقصد گیس چوری کا خاتمہ، سسٹم میں پریشر کی بحالی، عوامی شکایات کا بر وقت ازالہ اور عام صارفین کو بلا تعطل و محفوظ سپلائی یقینی بنانا ہے , حکام نے واضح کیا کہ گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بلا امتیاز اور سخت قانونی کارروائیاں مستقبل میں بھی بلا تعطل جاری رہیں گی تاکہ تمام صارفین کو محفوظ اور معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔







