ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چارباغ اسداللہ محسود نے بنیادی مرکز صحت چارباغ میں طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا۔
سوات ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چارباغ کابنیادی مرکز صحت چارباغ اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دفتر کا دورہ

مزید خبریں
پشاور۔ 08 جون (اے پی پی):ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چارباغ اسداللہ محسود نے بنیادی مرکز صحت چارباغ میں طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر سوات کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چارباغ نے بنیادی مرکز صحت چارباغ میں طبی عملے کی حاضری، دستیاب سہولیات اور ادویات کے سٹاک کا تفصیلی جائزہ لیا ۔بی ایچ یو میں ادویات وافر مقدار میں موجود پائی گئیں جبکہ سٹاف کی حاضری بھی تسلی بخش رہی۔اس موقع پر موجود ڈاکٹروں اور طبی عملے کو ہدایت کی گئی کہ وہ مریضوں کو بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر طبی سہولیات فراہم کریں اور عوامی اطمینان کو یقینی بنائیں۔علاوہ ازیں انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کا بھی معائنہ کیا اور وہاں پر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔ عملے کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات کی فراہمی کےلئے احکامات جاری کیں۔








