سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار چار ملزمان 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

اسلام آباد ۔ 07 اپریل (اے پی پی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار چار ملزمان کو 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے )کے حوالے کر دیا ۔جمعہ کو ایف آئی اے نے چاروں ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے موقف اختیار کیا کہ ملزمان سے مذید تفتیش درکار ہے اسلئے ملزمان …

اسلام آباد ۔ 07 اپریل (اے پی پی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار چار ملزمان کو 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے )کے حوالے کر دیا ۔جمعہ کو ایف آئی اے نے چاروں ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے موقف اختیار کیا کہ ملزمان سے مذید تفتیش درکار ہے اسلئے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے جس پر عدالت نے ملزمان کو 10روزہ ریمانڈپر ایف آئی اے کے حوالے کرتے ہوئے ملزمان کو 17اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔عدالت نے ملزمان کے طبی معائنے کا حکم بھی دیا ہے ۔ملزمان کے خلاف ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد شیئر کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کی تھی ۔

Leave a Reply