سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام چلڈرنز ہوم میں مقیم بچوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ سرگودھا کے زیر اہتمام چلڈرنز ہوم میں مقیم بچوں کی تعلیمی کامیابیوں پر ان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژنل ڈائریکٹرسوشل ویلفیئرشاکرہ نورین اورڈپٹی ڈائریکٹر زیبہ عندلیب نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

سرگودھا۔ 29 اپریل (اے پی پی):سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ سرگودھا کے زیر اہتمام چلڈرنز ہوم میں مقیم بچوں کی تعلیمی کامیابیوں پر ان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژنل ڈائریکٹرسوشل ویلفیئرشاکرہ نورین اورڈپٹی ڈائریکٹر زیبہ عندلیب نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا مقصد بچوں کی محنت، لگن اور تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کو سراہنا تھا۔

اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ بچے ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے بچوں کی کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ان بچوں نے جس محنت اور عزم کا مظاہرہ کیا ۔

تقریب کے دوران نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بارہ بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔ مہمانانِ خصوصی نے تمام بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں مستقبل میں مزید محنت جاری رکھنے کی تلقین کی۔ تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا ۔

اس موقع پر بچوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ملنے والی حوصلہ افزائی مزید محنت کا باعث بنے گی۔تقریب کے اختتام پر مہمانانِ خصوصی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بچوں کی بہتر تعلیم، تربیت اور روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔