سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم قومی سطح پر اپنے فرائض کو مو¿ثر انداز میں نبھا رہی ہے، وفاقی وزیرغلام سرور خان

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کورونا وائرس کے پھیلاو¿ پر قابو پانے کےلئے ایوی ایشن ڈویژن اور اس سے منسلک تمام اداروں کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ ترجمان ایوی ایشن کی طرف سے بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم قومی سطح پر اپنے فرائض کو مو¿ثر انداز …

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کورونا وائرس کے پھیلاو¿ پر قابو پانے کےلئے ایوی ایشن ڈویژن اور اس سے منسلک تمام اداروں کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ ترجمان ایوی ایشن کی طرف سے بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم قومی سطح پر اپنے فرائض کو مو¿ثر انداز میں نبھا رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ اس وقت بین الاقوامی پروازوں کا آپریشن 6 ہوائی اڈوں سے ہو رہا ہے۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے ایئر پورٹ منیجر اور چیف آپریٹنگ آفیسر عمران خان اپنی خدمات سرانجام دیتے ہوئے کورونا وائرس کا شکار ہوئے جو کہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کے ساتھ کام کرنے والے 10 مزید افراد کو بھی قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ منیجر گزشتہ کئی روز سے ایئر پورٹ پر مسافروں کی وطن واپسی پر سکریننگ کے عمل میں مصروف تھے، اس دوران کورونا وائرس کا شکار ہوئے اور قرنطینہ میں چلے گئے۔ عمران خان کی غیر موجودگی میں ظفر اعتماد ایئر پورٹ منیجر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ صحت کے عملے کے ساتھ ساتھ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام اپنی انتھک محنت سے سکریننگ کے عمل کو مو¿ثر انداز میں سرانجام دے رہے ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا عملہ اولین صف میں نہ صرف مسافروں کی آمدورفت کو آسان بنا رہا ہے بلکہ کسی بھی مشکل میں تمام ممکنہ سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ ایوی ایشن ڈویژن سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت ہوائی اڈوں پر مصروف عمل وفاقی اور صوبائی تمام اداروں کے حکام کو ان کی بے لوث خدمات کے اعتراف میں خراج تحسین پیش کرتا ہے۔