سول سوسائٹی فورم اور خان گڑھ پریس کلب کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں تقریب کاانعقاد

60

مظفرگڑھ۔ 05 فروری (اے پی پی):سول سوسائٹی فورم اور خان گڑھ پریس کلب کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں تقریب کاانعقاد کیا گیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن مظفرگڑھ رانا فرزند علی ، چیئرمین پنجاب وکلاء محاذ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ ، صدر پریس کلب مسرور احمد خان ، جنرل سیکرٹری ملک عاصم اعوان ، قاضی محمد اعظم ، سید عامر شاہ ، سید کاظم شاہ ، صدر سپریم لائرز فورم مظفرگڑھ رانا واجد علی ایڈووکیٹ، خضر حیات خان ، خواجہ عتیق الرحمن ، شیخ عمر علی نے کہا کہ پاکستانی عوام کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کشمیری بہن بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہزاروں کی تعداد میں کشمیری مسلمان شہید ہو چکے ہیں جبکہ بھارتی خونریزی جاری ہے اورامت مسلمہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب بھارتی مقبوضہ کشمیر سے نکلنے پر مجبور ہوں گے اور آخر میں کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔