سول ڈیفنس شیخوپورہ کی جانب سے موک ایکسرسائز کا انعقاد

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق محرم الحرام کے دوران امن و امان، عوامی تحفظ اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹنے کے لیے سول ڈیفنس شیخوپورہ کی جانب سے علی مسجد اور سی ٹی ڈی کمپلیکس میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا

شیخوپورہ۔ 17 جون (اے پی پی):شیخوپورہ (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق محرم الحرام کے دوران امن و امان، عوامی تحفظ اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹنے کے لیے سول ڈیفنس شیخوپورہ کی جانب سے علی مسجد اور سی ٹی ڈی کمپلیکس میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر مختلف ریسکیو اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھرپور انداز میں شرکت کی اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا،موک ایکسرسائز کا انعقاد ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب راؤ تسلیم علی خان احمد جاوید قاضی ہوم سیکرٹری پنجاب کی خصوصی ہدایات ، جبکہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ، سول ڈیفنس آفیسر حافظ محمد اشتیاق اور چیف انسٹرکٹر سول ڈیفنس شیخوپورہ چوہدری حنیف ورک کی قیادت میں تمام انتظامات کو مؤثر انداز میں مکمل کیا گیا،

موک ایکسرسائز کے دوران فرضی ہنگامی صورتحال پیدا کی گئی جس میں دہشت گردی کے ممکنہ واقعہ، آگ لگنے، زخمیوں کی منتقلی، ہجوم کے انتظام اور فوری امدادی کارروائیوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا، سول ڈیفنس، سی ٹی ڈی اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لیا اور فرضی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل، ریسکیو کارروائیوں اور سیکیورٹی اقدامات کا عملی مظاہرہ کیا،ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ موک ایکسرسائز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے مربوط حکمت عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے یہ ثابت کیا کہ محرم الحرام کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ادارے مکمل طور پر تیار ہیں،

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ایسی موک ایکسرسائزز کا مقصد مختلف اداروں کے درمیان باہمی رابطہ، ہم آہنگی اور ردعمل کے وقت کو مزید بہتر بنانا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں فوری اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جا سکے،چیف انسٹرکٹر سول ڈیفنس چودھری حنیف ورک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سول ڈیفنس کا عملہ ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران مجالس، جلوسوں اور حساس مقامات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جبکہ رضاکاروں اور اہلکاروں کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کی گئی ہے،ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب راؤ تسنیم علی خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی اور ایمرجنسی رسپانس کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سول ڈیفنس کے ادارے کو متحرک کیا گیا ہے اور تمام اضلاع میں باقاعدگی سے موک ایکسرسائزز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں