اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,700 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے کا ہوگیا ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے کا ہوگیا ۔24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت کی …
سونے کی قیمت میں 3,700 روپے فی تولہ اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,700 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے کا ہوگیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے کا ہوگیا ۔24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت کی بھی 3,122 روپے اضافے کے بعد 359,535 روپے سے بڑھ کر 362,707 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 329,585 روپے سے بڑھ کر 332,493 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 90 روپے اضافے کے بعد 5112 اور دس گرام چاندی کی قیمت 77 روپے اضافے کے بعد 4,382 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,970 ڈالر سے بڑھ کر 4,007 ڈالر ہو گئی۔








