اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,400 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 15 ہزار 2 سو 78 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 5,400 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 15 ہزار 2 سو 78 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 …
سونے کی قیمت میں 5,400 روپے فی تولہ اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,400 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 15 ہزار 2 سو 78 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 5,400 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 15 ہزار 2 سو 78 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت کی بھی 4,629 روپے اضافے کے بعد 351,401 روپے سے بڑھ کر 356,033 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 322,132 روپے سے بڑھ کر 326,375 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 53 روپے اضافے کے بعد 4,949 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 45 روپے اضافے کے بعد 4,242 ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,886 ڈالر سے بڑھ کر 3,940 ڈالر ہو گئی۔








