اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے پر برقرار رہی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے پر برقرار رہی جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 219907 روپے پر برقرار رہی ۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے پیر کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2850 روپے اور 2443 روپے رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر اضافے کے بعد 2439 ڈالر ہو گئی۔