سوڈان میں سرحدی گزرگاہ پر ڈرون حملہ، 13 شہری جاں بحق

خر طوم ۔13مارچ (اے پی پی):سوڈان اور چاڈ کے درمیان واقع آدرے سرحدی گزرگاہ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں کم از کم 13 شہری جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔شنہوا کے مطابق مقامی رضاکار تنظیم الجنینہ ایمرجنسی رومز کوآرڈی نیشن کونسل نے بتایا کہ ایک ڈرون نے سرحدی گزرگاہ پر چار میزائل داغےجس کے نتیجے میں ایندھن کی خرید و فروخت سے وابستہ افراد نشانہ بنے اور …

خر طوم ۔13مارچ (اے پی پی):سوڈان اور چاڈ کے درمیان واقع آدرے سرحدی گزرگاہ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں کم از کم 13 شہری جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔شنہوا کے مطابق مقامی رضاکار تنظیم الجنینہ ایمرجنسی رومز کوآرڈی نیشن کونسل نے بتایا کہ ایک ڈرون نے سرحدی گزرگاہ پر چار میزائل داغےجس کے نتیجے میں ایندھن کی خرید و فروخت سے وابستہ افراد نشانہ بنے اور جاں بحق ہونے والوں میں 5خواتین بھی شامل ہیں۔تنظیم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کے باعث سرحدی گزرگاہ پر قائم ایندھن کی مارکیٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ کئی شہری گاڑیاں تباہ اور بڑی مقدار میں خوراک جل کر خاکستر ہو گئی۔دوسری جانب نیم فوجی گروپ ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف )نے اس حملے کا الزام سوڈانی مسلح افواج (ایس سے ایف )پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد دارفور کے علاقے تک انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنا تھا۔ آر ایس ایف نےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی اداروں سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔