ماسکو ۔ 24 نومبر (اے پی پی) سوڈانی صدر عمر حسن البشیر نے روسی شہر سوچی میں صدر ولادیمیر پیوٹن سے اپنی ملاقات کے آغاز پر کہا کہ ان کے ملک کو امریکا سے بچاو کے لیے تحفظ کی ضرورت ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق عمر حسن البشیر نے الزام عائد کیا کہ امریکا سوڈان میں جارحانہ اقدامات کے ذریعے مسلح تنازعے کو ہوا دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ …
سوڈان کو امریکا سے بچانے کی ضرورت ہے، سوڈانی صدرکا روس میں موقف
ماسکو ۔ 24 نومبر (اے پی پی) سوڈانی صدر عمر حسن البشیر نے روسی شہر سوچی میں صدر ولادیمیر پیوٹن سے اپنی ملاقات کے آغاز پر کہا کہ ان کے ملک کو امریکا سے بچاو کے لیے تحفظ کی ضرورت ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق عمر حسن البشیر نے الزام عائد کیا کہ امریکا سوڈان میں جارحانہ اقدامات کے ذریعے مسلح تنازعے کو ہوا دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ سوڈان میں دارفور کا علاقہ 2003 ءسے ایک مسلسل خونریز تنازعے کا شکار ہے۔









