خرطوم ۔20اپریل (اے پی پی):سوڈان کے قائم مقام وزیر خارجہ علی الصادق نے مسجد الاقصٰی میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جارحانہ طرز عمل کی مذمت کی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈانی وزارت خارجہ کا مذمتی بیان اس وقت سامنے آیا جب الصادق نے سوڈان میں فلسطینی سفیر سمیر عبدالجبار طہٰ سے ملاقات کی۔ انہوں نے بیت المقدس کے دارالحکومت کے طور پر اپنی آزاد ریاست کے …
سوڈان کی مسجد الاقصٰی میں فلسطینیوں پر اسرائیل کے جارحانہ طرز عمل کی مذمت

مزید خبریں
خرطوم ۔20اپریل (اے پی پی):سوڈان کے قائم مقام وزیر خارجہ علی الصادق نے مسجد الاقصٰی میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جارحانہ طرز عمل کی مذمت کی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈانی وزارت خارجہ کا مذمتی بیان اس وقت سامنے آیا جب الصادق نے سوڈان میں فلسطینی سفیر سمیر عبدالجبار طہٰ سے ملاقات کی۔ انہوں نے بیت المقدس کے دارالحکومت کے طور پر اپنی آزاد ریاست کے قیام کے فلسطینی عوام کے حق کے لیے سوڈان کے موقف کی توثیق کی۔








