سٹاک ہوم۔16جولائی (اے پی پی):اٹلی کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے سکستھ سیڈڈ لوسیانو تادیو ڈارڈیری سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔اٹلی کے 23 سالہ لوسیانو تادیو ڈارڈیری نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں بیلجیئم کے حریف کھلاڑی رافیل کولیگن کو شکست دے کر ٹاپ دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ سویڈن میں اے …
سویڈش اوپن ٹینس ،لوسیانو تادیو ڈارڈیری مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں داخل

مزید خبریں
سٹاک ہوم۔16جولائی (اے پی پی):اٹلی کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے سکستھ سیڈڈ لوسیانو تادیو ڈارڈیری سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔اٹلی کے 23 سالہ لوسیانو تادیو ڈارڈیری نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں بیلجیئم کے حریف کھلاڑی رافیل کولیگن کو شکست دے کر ٹاپ دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔
سویڈن میں اے ٹی پی سویڈش اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ باسٹاد ٹینس سٹیڈیم میں جاری ہے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں اٹلی کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے سکستھ سیڈڈ لوسیانو تادیو ڈارڈیری نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلجیئم کے حریف کھلاڑی رافیل کولیگن کو 2-6، 6-2 اور 2-6سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا، جہاں اٹلی کے 23 سالہ لوسیانو تادیو ڈارڈیری کا مقابلہ میزبان حریف کھلاڑی الیاس یمر سے ہوگا۔








