فیصل آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا نے سٹاک ایکسچینج میں تیزی کو پاکستان کے معاشی استحکام کی علامت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں جس سے آنےوالے دنوں میں معاشی، صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں میں …
سٹاک ایکسچینج میں تیزی پاکستان کے معاشی استحکام کی علامت ہے،سینئر نائب صدرفیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا نے سٹاک ایکسچینج میں تیزی کو پاکستان کے معاشی استحکام کی علامت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں جس سے آنےوالے دنوں میں معاشی، صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند روز کے دوران سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے جبکہ یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
انہوں نے اس سلسلہ میں وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب کی جامع معاشی حکمت عملی کو سراہا اور کہا کہ اس سے معاشی اعشاریے بتدریج بہتر ہو رہے ہیں اور برآمدات میں اضافہ کے بعد توقع ہے کہ سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی مارک اپ ریٹ میں بھی مزید کمی کا اعلان کرے گی جس سے موجودہ صنعتکاروں کو نئی مشینری او ر ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے سستے نرخوں پر سرمایہ مل سکے گا جبکہ کاروباری ادارے بھی اپنی سرگرمیوں کو مزید وسعت دے سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی ماہرین کا خیال تھا کہ آئندہ سال جون تک پاکستان کی سٹاک ایکسچینج 1لاکھ کی حد عبور کر لے گی مگر گزشتہ چند روز کے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حد اسی سال دسمبر میں ہی عبور کر لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سٹاک ایکسچینج میں تیزی سے دیگر معاشی اعشاریے بھی بہتر ہوں گے اور شرح نمو میں عالمی اداروں کی توقعات سے بھی زیادہ اضافہ ہو گا۔








