سٹروم ہنٹر اور شوائی ژانگ پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی کاکوئینز کلب ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں سفر تمام

آسٹریلین ٹینس کھلاڑی سٹروم ہنٹر اور ان کی چین کی جوڑی دار شوائی ژانگ پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی کا ڈبلیو ٹی اے کوئینز کلب ٹینس کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد سفر تمام ہوگیا ۔ ای ایس پی این کے مطابق چین کی ٹینس کھلاڑی گو ہانیو اور ان کی فرانسیسی جوڑی دار کرسٹینا ملاڈینوک نے خواتین کے

لندن۔11جون (اے پی پی):آسٹریلین ٹینس کھلاڑی سٹروم ہنٹر اور ان کی چین کی جوڑی دار شوائی ژانگ پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی کا ڈبلیو ٹی اے کوئینز کلب ٹینس کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد سفر تمام ہوگیا ۔ ای ایس پی این کے مطابق چین کی ٹینس کھلاڑی گو ہانیو اور ان کی فرانسیسی جوڑی دار کرسٹینا ملاڈینوک نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں آسٹریلین ٹینس کھلاڑی سٹروم ہنٹر اور ان کی چین کی جوڑی دار شوائی ژانگ پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی کو اپ سیٹ شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

ڈبلیو ٹی اے کوئینز کلب ٹینس کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے دارالحکومت لندن کے کوئینز کلب میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کا موقع مل رہے ہیں ۔خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں چین کی ٹینس کھلاڑی گو ہانیو اور ان کی فرانسیسی جوڑی دار کرسٹینا ملاڈینوک نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف آسٹریلین ٹینس کھلاڑی سٹروم ہنٹر اور ان کی چین کی جوڑی دار شوائی ژانگ پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 1-6 سے اپ سیٹ شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔