راولپنڈی۔21اپریل (اے پی پی):تھانہ سٹی پولیس نے سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار کر لیا ، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سراج اور شیراز سے چوری شدہ تین موٹر سائیکل، مسروقہ رقم 30 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد ہوا ہے ،
ایس پی راول کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔