اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) کورونا وائرس کی وباءکے دوران روزگارکے تحفظ کیلئے سٹیٹ بنک کی سکیم کے تحت اب تک12لاکھ ، 14ہزار ،619ملازمین کے روزگار کو تحفظ فراہم کیا گیاہے۔سٹیٹ بنک نے کورونا وائرکے باعث پیدا ہونے والی معاشی مشکلات اور بے روزگاری روکنے کے لیے یہ سکیم متعارف کرائی ہے ، سکیم کے تحت کاروباری ادارے مستقل، کنٹریکٹ اور دیہاڑی دار سمیت ہر قسم کے …
سٹیٹ بنک سکیم کے تحت اب تک12لاکھ ، 14ہزار ،619ملازمین کے روزگار کو تحفظ فراہم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) کورونا وائرس کی وباءکے دوران روزگارکے تحفظ کیلئے سٹیٹ بنک کی سکیم کے تحت اب تک12لاکھ ، 14ہزار ،619ملازمین کے روزگار کو تحفظ فراہم کیا گیاہے۔سٹیٹ بنک نے کورونا وائرکے باعث پیدا ہونے والی معاشی مشکلات اور بے روزگاری روکنے کے لیے یہ سکیم متعارف کرائی ہے ، سکیم کے تحت کاروباری ادارے مستقل، کنٹریکٹ اور دیہاڑی دار سمیت ہر قسم کے ملازمین وآوٹ سورس کارکنان کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے سستے قرضے حاصل کرسکتے ہیں۔ سکیم کے تحت اپریل 2020ءسے جون 2020ءکے دوران اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے والے ادارے ملازمین کی تین ماہ کی تنخواہوں کے لیے 5 فیصد شرح سود پر قرض حاصل کرسکتے ہیں، فعال ٹیکس گزاروں کی فہرست میں شامل ادارے 4 فیصد کی شرح پر قرضہ لے سکیں گے۔ سکیم میں ان چھوٹے کاروباری اداروں کو ترجیح دی جارہی ہے جن کاروباری اداروں کی تین ماہ کی اجرتوں اور تنخواہوں کا خرچ 20 کروڑ روپے تک ہے ،وہ اس پوری رقم کی فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق تین جولائی تک اس سکیم کے تحت 2684 کاروباری اداروں اورکمپنیوں نے14 لاکھ،35 ہزار،797 ملازمین کے روزگارکے تحفظ کیلئے ایک کھرب49 ارب 53 کروڑ روپے سے زائد کے قرضہ کیلئے درخواستیں دائر کیں۔اعدادوشمارکے مطابق سٹیٹ بنک نے ان میں سے 1980 اداروں اورکمپنیوں کی جانب سے ایک کھرب،23ارب 56کروڑ،50 لاکھ روپے تک کے قرضہ درخواستوں کی منظوری دی اور یوں 10لاکھ ، 44ہزار ملازمین کے روزگارکو تحفظ فراہم کیا گیا۔








